Pakistan: Translations in Urdu (اردو)

  • 03 Apr 2017 | Project Document

    ہائیڈرو پاورکے فروغ کے لیے سرمایہ کاری پروگرام

    پراجیکٹ کی تیاری کی تکنیکی معاونت (PPTA)درج ذیل اُمور کے لیے ضروری ہے: (i)ذیلی پراجیکٹس کی تکنیکی،معاشی اور مالیاتی امکانات کا جائزہ لینااور پراجیکٹ کی خصوصیات، دائرہ کار، لاگت، شیڈول، عملدرآمد کے انتظامات، خطرات اور کمی کے اقدامات کی یقین دہانی کرنا؛(ii) ADBکے تحفظات کے پالیسی بیان(2009) کی تعمیل کو یقینی بنانااورکمی کےاقدامات کی نشاندہی کرنا اور(iii) IPPسے بات چیت اوراس کا انتخابی عمل، PC-Iکی منظوری اور پراجیکٹ کے کنڈیکٹر اور پراجیکٹ کے عملدرآمد کے کنسلٹنٹ کی بھرتی میں پراجیکٹ پرعملدرآمد کرنے والی ایجنسی کی مدد کرنا۔ This document dated April 2017 is provided for the ADB project 49055-001 in Pakistan.
  • 30 Mar 2017 | Project Document

    توانائی کی استعداد کےلیے سرمایہ کاری پروگرام- قسط1

    13 اگست 2009ء کو MFF 0031پر عملدرآمدکرنے کے لیےحکومت پاکستان نے ADB کے ساتھ فریم ورک فنانسنگ ایگریمنٹ کیا۔ ADB نے MFF 0031کے لیے22اکتوبر2009کو 780 ملین ڈالر کی منظوری دی جس میں پہلی قسط 85 ملین ڈالر پر مشتمل تھی۔ پہلی قسط میں قومی کمپیکٹ فلوریسنٹ لیمپ(CFL) کی فراہم کے لیے قرضہ 2552 اور 8246 کے فنڈز شامل ہیں۔ قرضہ 8246مورخہ 9جولائی 2010 کو موثر ہواتھا جبکہ قرضہ 2552 اور 2553 مورخہ 30 اگست 2010 کو فعال ہوئے تھے۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 42051-023 in Pakistan.
  • 30 Mar 2017 | Project Document

    پاکستان: نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ

    اس منصوبے کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ (NDRMF)کو مالی اور تکنیکی سہولیات فراہم کی جارہیں گی۔ یہ حکومتی ملکیت میں نان بینک مالی ادارہ ہو گا جس کا اپنا کارپوریٹ اسٹرکچر ہو گا۔ فنڈ کے ذریعہ قدرتی آفات کے مقابلے میں عوام کی معاشی و مالی کمزوریوں کا تدارک کیا جائے گا، اس کے تحت ترجیحی طور پر ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی جن کا مقصد خطرات کے مقابلے میں تیاری ہے، اس کے علاوہ ان منصوبوں کے اہم معاشی فوائد اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا۔ حکومت ئدADBکے فنڈز NDRMF کو گرانٹ کے طور پر فراہم کرے گی۔ اس کے تحت چلنے والے پراجیکٹس کی 70 فیصد لاگت کو NDRMF برداشت کرے گا۔ یہ منصوبے موسمی اور دیگر آفات کے مقابلے میں پاکستان کی سکت کو بڑھارہیں گے۔ ایسے خطرات جن کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ان کے لیے NDRMF انشورنس مارکیٹ کے قیام میں مدد دے گا۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 50316-001 in Pakistan.
  • 29 Mar 2017 | Project Document

    پیہور(Pehur) ہائی لیول کینال توسیعی پراجیکٹ )سابقہ خیبر پختونخوا واٹر ریسورسز پراجیکٹ(

    ایک شعبہ جاتی قرضہ پراجیکٹ تجویزکیا گیا ہے کیونکہ KPPکی حکومت کا ترقیاتی منصوبہ یہ ہے کہ IAWRشعبہ کی ترجیحی ترقیاتی ضروریات کو2017تک CDSکے مطابق پورا کیا جائے اورچھوٹے اور درمیانے ڈیم کی تعمیرات سے وابستہ نئی آبپاشی پر مبنی زراعت کی پیش رفت کے لیے نشاندہی کردہ مختلف منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔پاکستان کے لیے ملکی شراکت کی حکمت عملی کے مطابق مجوزہ پراجیکٹ پانی اور آبپاشی کے نظام کو ترجیح قراردیتاہے اور آبپاشی پر مبنی زراعت کی توسیع کے ساتھ ساتھ آبپاشی کے نظام کی بحالی پر توجہ دیتاہے۔اس میں ملکی آپریشنز کا کاروباری منصوبہ شامل ہے۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 47024-004 in Pakistan.
  • 23 Mar 2017 | Project Document

    صاف توانائی کاسرمایہ کاری پروگرام

    ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی مجوزہ امداد سے پاکستان کےوسیع تر توانائی کے تحفظ کے قومی مقصدکے حصول میں مدد ملے گی۔مذکورہ پروگرام کا نفاذ 5-10 سال کے عرصے میں کیا جائے گا اورمسائل کے شکار طبقات کے لیے پائیدار اور زیادہ قابل اعتماد بجلی کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے خیبر پختونخواہ (KPK) اورحکومت پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی معاونت کرے گا۔یہ مقصد چاربنیاد ی اجزاء کے ذریعے حاصل کیا جائے گا: (i) قابل تجدید توانائی تک وسیع تر رسائی، خاص طور پر خیبرپختونخوا کےگرڈ سے دُور دیہی علاقوں میں مائیکرو ہائیڈرو پاور (MHP) اورخیبرپختونخوا اور پنجاب میں تعلیم اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات (PHFs) کے لیے مقامی سطح پر شمسی پلانٹس کی تنصیب ؛ (II) توانائی کی خدمات اور فوائد حاصل کرنے کے لیےخواتین اور لڑکیوں کووسیع تر مواقع کی فراہمی؛ (III) پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ادارہ جاتی استعدادمیں اضافہ؛ اور (iv) پنجاب میں سرکاری شعبے کے توانائی کی کارکردگی کا فروغ ۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 49056-002 in Pakistan.
  • 23 Mar 2017 | Project Document

    ِخیبر پختونخوا کی صوبائی سٹرکوں کو بہتر بنانے کا پراجیکٹ

    مجوزہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی شاہرات کی بحالی کے پراجیکٹ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا (KPK) سے ہے۔ یہ پراجیکٹ (a) پورے خیبر پختونخوا میں تقریباً 300 کلومیٹر سڑکوں کو بحال کرے گا اور(b) دیکھ بھال و مرمت اور شاہرات کے تحفظ کی منصوبہ بندی کے لیےPKHA کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ PPTA خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی [PKHA] کی تمام صوبائی شاہرات کے تفصیلی ڈیزائن کی باضابطہ سرگرمی کو بروئے کار لائے گا اورADB کی مالی معاونت سے بننے والی 300 کلو میٹر پرمشتمل صوبائی شاہرات کے لیےADB کے تقاضوں کے مطابق تکنیکی، معاشی اور ماحولیاتی سرگرمیوں کو مکمل کرے گا۔ PPTA منصوبہ بندی کمیشن میں پیش کرنے کے لیے ملکی وسائل کی تفویض کے لیے درکار دستاویز کاری بشمول پی سی ون (PC-1) تیار کرنے میں عملدر آمد کرنے والی ایجنسی (EA) کی معاونت بھی کرے گا۔ ہر پیکیج کی لاگت کا تخمینہ PPTA کے کنسلٹنٹ کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 47360-001 in Pakistan.
  • 10 Mar 2017 | Project Document

    بلوچستان کے آبی وسائل کا ترقیاتی پراجیکٹ

    بلوچستان کے آبی وسائل کی ترقی کا منصوبہ صوبے کے چھ اضلاع پر محیط ہے جس میں ژوب،کچھی کامیدان،دشت اور دریائے ہنگول کے طاس شامل ہیں۔اس منصوبے کے تحت10 ہزار دیہی گھرانوں کی زرعی آمدن،زمینی و آبی وسائل و زرعی پیداوار بہتر ہوجائے گی اور (i) 10 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی زیر کاشت لائی جاسکے گی۔(ii)20 ہزار ہیکٹر نہری زمین بہتر ہوجائے گی۔(iii)1500 ہیکڑ پر پھیلے آب گیر علاقے محفوظ ہوجائیں گے۔منصوبے کے تحت(A)چھوٹے ڈیم اور سیلاب سے زمین کی سیرابی کا نظام تعمیر کیے جائیں گے۔(B)300 کلومیٹر نہروں ،نالوں اور کاریز(زیر زمین پانی کے نالے)کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔(C)سیٹلائٹ مبنی پانی کے بارے میں اطلاعاتی نظام کو ترقی دی جائے گی،اور(D)مقامی قومیتوں محکمہ بجلی و آبپاشی(PID) اور زراعت و محکمہ امداد باہمی(ACD) کی استعداد بڑھائی جائے گی۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 48098-001 in Pakistan.
  • 09 Mar 2017 | Project Document

    صوبہ سندھ میں سرکاری و نجی شراکت داری کے لیے معاونت

    یہ پراجیکٹ PPPsکے ذریعے پائیدار انتظامی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ کی ترقیاتی پالیسیوں کی حمایت کرے گا۔ یہ حکمت عملی 2020کے وسط مدتی جائزے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس میںPPPsتبدیلی اور ملکی شراکت کی حکمت عملی2015-2019کے بنیادی محرک ہیں۔ مذکورہ پراجیکٹ اس پروگرام اور پاکستان کے لیے ملکی معاونت کے پروگرام سے سیکھے سبق کو استعمال کرتے ہوئے 2009میں ایک مجموعی پروگرام کے تحتPPPکا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے حکومت سندھ کے ساتھADBکی شراکت داری قائم کرتا ہے۔ This document dated March 2017 is provided for the ADB project 46538-002 in Pakistan.
  • 29 Nov 2016 | Project Document

    پشاور میں پائیدار بس ریپڈ ٹرانزٹ راہداری منصوبہ

    اس منصوبے کے تحت پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ(BRT)راہداری کے ذریعےایک پائیدارشہری ٹرانسپورٹ کانظام (UTS)تیار کیا جائے گا جس میں شہریوں کی مختلف علاقوں تک رسائی کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔اس کا مقصدزمین کے بہتر استعمال کرنا،شہر کو اور زیادہ قابل رہائش بنانا، شہری آمد و رفت کا جامع حل پیش کرناہے ۔ بس کا روٹ ایک منظم ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہو گااورپشاورکے شہریوں کو سفری سہولت دی جائے گی کیونکہ شہر میں اس سےپہلے ماس ٹرانزٹ کا کوئی جدید نظام موجود نہیں تھا۔ This document dated November 2016 is provided for the ADB project 48289-003 in Pakistan.
  • 17 Oct 2016 | Project Document

    زراعت، چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں کے قرضداروں کے لیے قرض تک وسیع تر رسائی

    یہ منصوبہ رقوم کی فراہمی کے ایک قانونی طریقہ پر مبنی ہے جوچھوٹی غیر مختاررقوم کی فوری ترسیلات(FAST) کے لائحہ عمل کے تحت کام کرتاہے۔ پاکستان میں زراعت، چھوٹے اور درمیانے اداروں کی مالی معاونت تک وسیع تر رسائی کے لیے اس منصوبے کے تحت خوشحالی بینک کو 20,000,000ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ This document dated October 2016 is provided for the ADB project 50171-001 in Pakistan.

Pages