پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات

Business Guide | June 2018

ایشیائی ترقیاتی بینک پرکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے بارے میں بھی پروکیورمنٹ کے مرکزی نظام کے ساتھ طریقہ کار طے کرتا ہے۔ پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے موثر استعمال سے استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ پروکیورمنٹ کے لیے درکار وقت کم کیا جا سکتا ہے، معیار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، خطرات کا انتظام کیا جا سکتا ہے اور روپے کے برابر قدر وصول کی جا سکتی ہے۔

اس رہنما کتابچے کا مقصد قرض خواہان اور پراجیکٹ میں مالی معاونت کرنے والوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے یا گرانٹ یا ADB کے زیر اہتمام فنڈز کی صورت میں کلی یا جزوی امداد سے چلنے والے پراجیکٹس کے لیے پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کو سمجھ سکیں اور ان پر عملدرآمد کر سکیں۔

اب یہ ممکن ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی منظوری سے پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات قرض خواہ کے کسی منظور شدہ ادارے یا پراجیکٹ میں شامل کسی دیگر ترقیاتی شراکت دار کے ذریعے کیے جا سکیں۔ یہ رہنما کتابچہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے تحت پروکیورمنٹ کی اہم سرگرمیاں بشمول پروکیورمنٹ اور مارکیٹ خطرات کا جائزہ، پروکیورمنٹ پلاننگ اور پروکیورمنٹ پر نظرثانی کیسے سرانجام دی جائیں گی۔ پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے استعمال سے قرض خواہ اداروں پر بوجھ کم کیاجا سکتا ہے اور پروکیورمنٹ میں تاخیر کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Video: What are Alternative Procurement Arrangements?

Contents 

  • پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے حوالے سے عمومی امور
  • پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات اور ملکی شراکت داری کی حکمت عملی
  • اداروں کے ساتھ پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات
  • شراکت داروں کے ساتھ پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات
  • پروکیورمنٹ کے متبادل انتظامات کے حوالے سے دیگر اہم امور

Forms