انسداد ِبدعنوانی پالیسی

Institutional Document | July 1998
SHARE THIS PAGE

ADB اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری یا نجی دفتر کے غلط استعمال کو بد عنوانی قرار دیتا ہے۔ ADB کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی کا مقصد خطے کی حکومتوں اور معیشتوں پر پڑنے والے بدعنوانی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

ADB اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری یا نجی دفتر کے غلط استعمال کو بد عنوانی قرار دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ کوئی بھی ایسا رویہ جس میں سرکاری یا نجی شعبوں کے لوگ غلط اور غیر قانونی طور پر اپنے آپ یا اپنے قریبی لوگوں اور رشتہ داروں کومالی فائدے دیں یا اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوسروں کوبھی ایسا کرنے پر آمادہ کریں۔ جولائی 1998 میں منظور ہونے والی ADB کی انسداد بدعنوانی پالیسی کا بنیادی مقصد خطے کی حکومتوں اور معیشتوں پرپڑنے والے بدعنوانی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تین اہم مقاصددرج ذیل ہیں:

  • مسابقتی مارکیٹوں اور سرکاری انتظامیہ کی معاونت کرنا،
  • انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی واضح طور پر حمایت کرنا اور
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ ADB کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں اور اس کا عملہ اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات پر عمل پیرا ہوں۔

ADB کی دیانتداری اس کے مضبوط ترین اثاثوں میں سے ایک ہے۔ جب ADB کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں یا اس کے عملے کے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے قابل بھروسہ ثبوت موجود ہوں تو ADB اپنی زیرو برداشت کی پالیسی پر عمل کرتا ہے۔ ADB کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی ADB کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں سے وابستہ تمام فرموں اور افرادسمیت ADB کے تمام عملہ کا احاطہ کرتی ہے۔اس کا ADB کے تمام سرکاری اورنجی شعبوں کےآپریشنز کے مجوزہ، جاری اور مکمل کردہ منصوبوں پر اطلاق ہوتا ہے۔

پالیسی کے اپ ڈیٹس دیکھیں:

Contents

  • تعارف
  • ADB کا اقدام
  • بدعنوانی کی تعریف
  • بدعنوانی کے اخراجات
  • انسداد بدعنوانی کے مسائل پر ADB کا موقف
  • نتائج اور سفارشات
  • ضمیمہ جات

Additional Details

Type
Subjects
  • ADB administration and governance
  • Anticorruption and integrity in ADB operations
  • Governance and public sector management
  • Anticorruption