بولیوں سے متعلقہ شکایات

Business Guide | June 2018

بولیوں سے متعلقہ شکایات جو قرض خواہ یا ADB کے نوٹس میں لائی جائیں انہیں بامقصد طریقے سے ، بروقت، شفافیت اور انصاف کے ساتھ نمٹنا ضروری ہے

اس رہنما کتابچے کے ذریعے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پہلی بار بولیوں کے حوالے سے شکایات کی جمع آوری اور ان سے نمٹنے کا جامع طریقہ کار وضع کیا ہے۔ اس رہنما کتابچہ میں ایسا پروکیورمنٹ پروسیس جس پر ADB کے ضوابط لاگو ہوتے ہوں ان کے حوالے سے شکایات جمع کروانے اور ان سے نمٹنے کے بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔

بولیوں کے حوالے سے شکایات بولیاں جمع کروانے سے قبل، بولیاں جمع کروانے کے بعد مگر کنٹریکٹ کی تفویض سے پہلے، اور کنٹریکٹ کی تفویض کے بعد سامنے آ سکتی ہیں۔ ADB یا قرض خواہ کے نوٹس میں لائی جانے والی شکایات تحریری طور پر جمع کروانا ہوں گی اور انہیں بامقصد طریقے سے ، بروقت، شفافیت اور انصاف کے ساتھ نمٹنا ضروری ہے۔ شکایات سے نمٹنے کے ایک موثر میکنزم کے ذریعے فیصلہ سازی کے صوابدیدی اختیار پر نظر رکھی جا سکتی ہے اور مسابقت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Contents 

  • تعارف
  • تعریفات اور عام اصطلاحات
  • شکایات سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار
  • فرائض اور ذمہ داریاں