ADB قرض خواہوں کے زیر انتظام مشاورتی خدمات

Business Guide | June 2018

مشاورتی خدمات دانشورانہ اور تجاویز کی نوعیت کی ہوتی ہیں جن کے لیے تکنیکی تجاویز کی جانچ کی ضرورت ہوتی ہے اور منطبق طریقہ ہائےکار و خصوصی مہارتوں کے حامل ماہرین حاصل ہوتے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں اور گرانٹس کا ایک خطیر حصہ مشاورتی فرموں اور انفرادی مشیروں پر خرچ ہوتا ہے۔ یہ رہنما کتابچہ ADB پروکیورمنٹ پالیسی 2017ء کے تحت ADB کے قرض خواہوں اور گرانٹ وصول کرنے والوں کی طرف سے مشاورتی فرموں اور انفرادی مشیروں کے انتخاب، کنٹریکٹ اور ان کی نگرانی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ کتابچہ مشیروں کے انتخاب کے تیز تر، آسان اور لچکدار طریقہ ہائے کار اور نئے اصول متعارف کرواتا ہے جن کی بدولت بہتر معیار کی حامل مشاورت اور روپے کی قدر حاصل کی جا سکتی ہے، اور مشاورت کی منصوبہ بندی اور کنٹریکٹ کے انتظام کے حوالے سے مضبوط معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

Contents 

  • منصوبہ بندی
  • انتخاب اور کنٹریکٹ کا طریقہ
  • طریقہ ہائے کار
  • شکایات کا ازالہ