ای ۔پروکیورمنٹ

Business Guide | June 2018

ای پروکیورمنٹ سے مراد اشیاء، ورکس اور خدمات کی پروکیورمنٹ اور معاہدہ جات کا انتظام چلانے کے لیے حکومتی اداروں، بولی دینے والے افراد، ریگولیٹری اداروں اور دیگر معاون خدمات فراہم کرنے والوں نیز سول سوسائٹی کی طرف سے انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ہے

اس رہنما کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی بینک پروکیورمنٹ پروسیس کے مختلف مراحل کے دوران الیکٹرانک پروکیورمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس میں ای پروکیورمنٹ کے فوائد پر روشنی ڈالنے کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایشیائی بینک نظاموں کی جانچ کے لیے کون سے طریقہ کار استعمال کرتا ہے اور عملدرآمد کے لیے کون سے طریقہ کار تجویز کرتا ہے۔ ای پروکیورمنٹ ایک مضبوط طریقہ کار ہے جس کے ذریعے اچھی گورننس، شفافیت، روپے کے برابر قدر، آڈٹ ٹریلز اور سپلائرز تک بہترین رسائی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ای پروکیورمنٹ پر کامیابی سے عملدرآمد کا راز لچکداری میں پوشیدہ ہے۔ ای پروکیورمنٹ کے نظام پر عملدرآمد چینج مینجمنٹ سٹرٹیجی کا حصہ ہونا چاہیے جس کی تیاری، عملدرآمد اور زیرپرستی کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Contents 

  • تعارف
  • ایشیائی بینک کی امداد سے چلنے والے منصوبوں میں ایک پروکیورمنٹ کا استعمال
  • ای پروکیورمنٹ کی منصوبہ بندی
  • مرحلہ وار سرمایہ کاری
  • ای پروکیورمنٹ سسٹم کی تشکیل
  • ضمیمہ: ای۔ بولیاں اور ازالے کے اقدامات