ADB قرض خواہوں کے زیر انتظام غیر مشاورتی خدمات

Business Guide | June 2018

یہ رہنما کتابچہ غیر مشاورتی خدمات کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشنل تجربے پر مبنی ہے اور پروکیورمنٹ کے مختلف ضابطہ کار کے استعمال کے فوائد و نقصانات کی وضاحت کرتا ہے۔

اس رہنما کتابچے میں غیر مشاورتی خدمات کو خدمات کی ایک الگ کیٹیگری کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض خواہ اپنے پراجیکٹس کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر مشاورتی خدمات میں مادی اور علمی خدمات شامل ہوتی ہیں جو معمول کے مطابق استعمال ہوتی ہیں اور جن کی پیمائش کی جا سکتی ہے(مثال کے طور پر تنصیب اور دیکھ بھال کی خدمات، گھرانوں کے سروے، سٹینڈرڈ آڈٹس، ویب سائٹ کی دیکھ بھال، ایونٹ کا انتظام، جہاز رانی اور پیشہ ورانہ تربیت)۔ یہ رہنما کتابچہ غیر مشاورتی خدمات کے حصول اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے قرض خواہوں اور خدمات کے فراہم کنندگان کی فرائض و ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ کتابچہ ان امور پر روشنی ڈالتا ہے جو غیر مشاورتی خدمات کی منصوبہ بندی، حصول اور ان پر عملدرآمد کے دوران زیر غور لائے جانے چاہیئں۔

Contents 

  • پروکیورمنٹ کی منصوبہ بندی
  • بولی اور کنٹریکٹ کی دستاویزات کی تیاری
  • بولیاں، بولیوں کی جانچ اور کنٹریکٹ کی تفویض
  • کنٹریکٹ پر عملدرآمد اور انتظام

Forms