مقامی افراد کو ترجیح

Business Guide | June 2018

مقامی فرمز کو کنٹریکٹ کی تفویض سے مقامی آبادیوں کو زیاہ سماجی اور معاشی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے، کیونکہ اس صورت میں انہیں ملازمت کے زیادہ مواقع، آمدن اور ٹیکس محصولات حاصل ہوتے ہیں۔

اس رہنما کتابچے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے، گرانٹ یا بینک کے زیر انتظام فنڈز کی کلی یا جزوی معاونت سے چلنے والے منصوبوں میں پروکیورمنٹ پالیسی 2017ء کے تحت اشیاء، ورکس اور مشاورتی خدمات کی پروکیورمنٹ کے لیے مقامی افراد کو ترجیح دینے کے حوالے سے ADB کے زیر استعمال طریقہ ہائے کار کو یکجا کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کو ترجیح دینے کی نئی پالیسی میں کافی لچک رکھی گئی ہے تاکہ حدود کے اندر رہتے ہوئے مقامی افراد کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ مشاورتی خدمات کی صورت میں مقامی افراد کو ترجیح دینے کے حوالے سے متعارف کروائے گئے ایک نئے طریقے کے تحت قرض خواہوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ تکنیکی جانچ کے لیے اہم عہدوں پر قومی ماہرین کو تعینات کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صرف چند مخصوص عہدوں پر ہی قومی لوگوں کو تعینات کیا جا سکتا تھا۔

Contents 

  • تعارف
  • مقامی افراد کو ترجیح دینے کے طریقہ ہائے کار کا خلاصہ
  • مقامی افرادکو ترجیح دینے کے حوالے سے ADB کے زیر استعمال طریقے
  • ضمیمہ جات