غیر مستحکم ، تنازعات سے متاثرہ اور ہنگامی صورتحال

Business Guide | June 2018

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پروکیورمنٹ پالیسی 2017ء میں ملکی حالات کے مطابق پروکیورمنٹ کے لیے الگ الگ طریقہ ہائے کار فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور "ہر ایک کے لیے ایک " طریقہ کار سے بچا گیا ہے۔

غیر مستحکم اور تنازعات سے متاثرہ صورتحال اور کسی ہنگامی صورتحال میں کام کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ مقامی صنعتوں کی نوعیت و صلاحیت، مقامی انتظامیہ کی صلاحیت، اور کنٹریکٹرز، سپلائرز و سروس پروائیڈرز پر عمومی طور پر لاگو کی جانے والی شرائط کو درست طور پر ترتیب دینا مستعد پروکیورمنٹ کے لیے لازمی ہوتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پروکیورمنٹ پالیسی 2017ء میں ملکی حالات کے مطابق پروکیورمنٹ کے لیے الگ الگ طریقہ ہائے کار فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس لیے یہ رہنما کتابچہ پروکیورمنٹ کے پریکٹیشنرز کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے یا گرانٹ یا ADB کے زیر انتظام فنڈز سے چلنے والے پراجیکٹس میں پروکیورمنٹ کے لیے سادہ اور لچکدار طریقہ ہائے کار اختیار کر سکیں جو کہ غیر مستحکم، تنازعات سے متاثرہ اور ہنگامی صورتحال کے لیے موزوں ہوں۔

Contents 

  • تعارف
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشنز میں غیر مستحکم، تنازعات سے متاثرہ اور ہنگامی صورتحال
  • غیر مستحکم، تنازعات سے متاثرہ اور ہنگامی صورتحال میں پروکیورمنٹ کا لچکدار طریقہ
  • ضمیمہ: نازک ، تنازعات سے متاثرہ اور ہنگامی حالات کے لیے دستیاب لچکدار اقدامات