ریاستی ملکیتی ادارے

Business Guide | June 2018

ریاستی ملکیتی ادارے سے مراد ایسا ادارہ ہے جسے قرض خواہ ملک کے ملکی قوانین کے تحت ایک ایسا ادارہ قرار دیا گیا ہو جس پر ریاست یا حکومت کا براہ راست یا بالواسطہ(جزوی یا مکمل) کنٹرول یا ملکیت ہو، تاہم یہ تعریف اسی تک محدود نہیں۔

یہ رہنما کتابچہ قرض خواہوں کو یہ سمجھنے میں معاونت فراہم کرتا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے یا گرانٹ یا ADB کے زیر انتظام فنڈز سے چلنے والے پراجیکٹس میں حکومتی یا ریاستی اداروں کی شمولیت سےناانصافی یا مفادات کے تضاد کے مسائل کس طرح جنم لے سکتے ہیں۔رہنما کتابچہ ان شرائط کی بھی وضاحت کرتا ہے جن کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بولی دہندہ ریاستی ادارے کی طرف سے ایسے پراجیکٹس میں شمولیت کے لیے راضی ہو سکتا ہے: یعنی ریاستی ادارہ (i) کاروباری ادارے کے طور پر کام کر سکتا ہے، (ii) قانونی اور مالیاتی طور پر خودمختار ہو سکتا ہے، اور (iii) قرض خواہ کا ماتحت ادارہ نہیں ہے۔ رہنما کتابچہ ان معلومات کے بارے میں بھی وضاحت کرتا ہے جو بولی دہندہ ریاستی ادارے کو ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے فراہم کرنا ہیں۔

Contents 

  • تعارف
  • ریاستی ملکیتی اداروں کی اقسام
  • ریاستی ملکیتی اداروں کی شمولیت کے لیے شرائط
  • ضمیمہ جات