ذیلی کنٹریکٹ کا طریقہ
Business Guide | June 2018
"ذیلی کنٹریکٹر" سے مراد اشیاء، ورکس، پلانٹ اور/یا متعلقہ خدمات کا ایسا سپلائر ہے جو کنٹریکٹ کے صرف اس حصے کو مکمل کرتا ہے جس کے لیے اس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ رہنما کتابچہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ان تقاضوں کی وضاحت کرتا ہے جو قرض خواہوں کی طرف سے اشیاء، ورکس اور پلانٹ کی پروکیورمنٹ اور عملدرآمد کے لیے ذیلی کنٹریکٹر کے حصول کے حوالے سے لاگو ہوتے ہیں۔ ذیلی کنٹریکٹر ایسی مہارتیں اور سامان فراہم کر سکتے ہیں جو مرکزی کنٹریکٹر کے پاس موجود نہ ہوں ۔ ایک کنٹریکٹر اپنے ذیلی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوتا ہے، لیکن ذیلی کنٹریکٹرز کی خراب کارکردگی کنٹریکٹ کی مجموعی کارکردگی اور کنٹریکٹ کے نتائج بالخصوص شیڈول، معیار اور لاگت کے حوالے سے اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس سے سپلائی چین کی نیک نامی اور ایمانداری پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ یہ کتابچہ ان اقدامات پر روشنی ڈالتا ہے جن پر عملدرآمد کر کے کنٹریکٹر اس بات کو یقینی بنا سکتاہے کہ ذیلی کنٹریکٹر موزوں طور پر اہلیت کے حامل ہوں اور کارکردگی و ایمانداری کے حوالے سے کنٹریکٹر کی طرف سے اختیار کی جانے والی شرائط پر عملدرآمد کریں۔
Contents
- ذیلی کنٹریکٹر کی اقسام
- ذیلی کنٹریکٹ سے جڑے خطرات
- ذیلی کنٹریکٹ کے خطرات کا تدارک
- ذیلی کنٹریکٹ کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تقاضے