- - پاکستان کے لیےADB کی 500 ملین ڈالر کی معاونت کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر 18 ملین سے زائد لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیفٹی بکس اور سرنجوںسمیت کرونا وائرس (COVID-19) کی 39.8 ملین ویکسین خوراکوں کی خریداری اور ترسیل کے لیے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔
- - ADB ویکسین کی تقسیم ، ویسٹ مینجمنٹ ، نگرانی اور جائزہ اور ملٹی میڈیا معلومات مہموں میں معاونت فراہم کرنے کے ذریعے حکومت پاکستان کے کرونا وائرس (COVID-19)کے ویکسی نیشن منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
- - پاکستان کے لیے ADB کا کرونا وائرس (COVID-19) کے خلاف ویکسین سپورٹ پراجیکٹ اس ملک کے 18 ملین سے زائد مسائل کے شکار لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے امداد فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک(ADB )نے حکومت پاکستان کو کرونا وائرس (COVID-19) کی بیماری سے نمٹنے کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین خریدنے اور اسے استعمال کرنے میں مددفراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے ویکسی نیشن پروگرام پر عملدرآمد کرنے کے لیے ملکی استعداد کار کو مستحکم بنانے کے سلسلے میں 500 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے ۔