ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان: حقائق نامہ

Publication | September 2018

ایشیائی ترقیاتی بینک ADB توانائی ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، قدرتی وسائل ،دیہی ترقی ، پانی کی فراہمی ،شہری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات ، ادارہ جاتی اصلاحات ، اور مالیات کے شعبوں میں پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے مدد فراہم کرتا ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک 1966 میں قائم ہوا اور پاکستان اس بینک کا بانی رکن ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قیام سے لے کر آج تک حکومت نے ملک کے بنیادی ڈھانچے، معاشی خدمات اور معاشی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے ADB کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

ADB نے پاکستان کے پراجیکٹس کی معاونت کے لیے 32.1بلین ڈالر کی منظوری دی ۔ ملکی شراکت داری کی حکمت عملی2015–2019 اورملکی آپریشنز کے کاروباری منصوبے2018 -2020کے تحت ADB پاکستان کی اعلیٰ، دیرپا اورجامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

نئے کاروباری منصوبے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں ملک کے خود مختار آپریشنز میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور یہ بڑھ کر 7.1بلین ڈالر ہو جائیں گے۔ ADBتوانائی ، بنیادی ڈھانچہ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر مسلسل توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی دوبارہ مصروف عمل ہو گا۔

پاکستان کی مسابقتی صلاحیت اور مالیاتی پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے ADB بیرونی قرضہ جات اور ادئیگیوں میں توازن کا بہتر انتظام کرنے اور معاشی استحکام اور توسیع کی معاونت کے لیے میکرو اکنامک اور ادارہ جاتی اصلاحات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی مدد کرتارہے گا۔

Additional Details

Type
Series
Subjects
  • ADB administration and governance
  • ADB funds and products
  • Economics
Countries
  • Pakistan

Subscribe to our monthly digest of latest ADB publications.

Follow ADB Publications on social media.